14 جون ، 2013
برمنگھم …آئی سی سی چیمینز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف میچ کے لئے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کے باوجود ہم اس میچ کو آسان نہیں لے سکتے ،برمنگھم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ پاک بھارت میچ دنیا میں کہیں بھی ہو،اس کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے ،پاکستان کے پاس بہترین بالرز ہیں،سعید اجمل اور محمد حفیظ کا سامنا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ،دھونی نے مزید کہا کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہترین ہے،یہی میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کریگی ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان بھی ہے ،اس بارے میں دھونی کا کہنا تھا کہ اگر بارش ہوئی توپہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔