14 جون ، 2013
تہران …ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔ بیرون ملک رہنے والے ایرانی شہریوں کو بھی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا۔گیارہویں صدارتی انتخابات میں 6 امیدوارآمنے سامنے ہیں۔ایران میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جوکسی وقفہ کے بغیر رات ساڑھے 9 بجے تک جاری رہی۔ صدارتی انتخابات میں 5 کروڑ5لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل تھے ،جن میں 16 لاکھ نوجوانوں نے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کیا۔ایرانی آئین کے تحت صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 50 فی صد سے زائد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہیں۔اگر پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔تو ابتدائی 2 پوزیشن پر زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے درمیان ایک ہفتے بعد دوبارہ پولنگ ہوگی۔