پاکستان
11 مارچ ، 2012

جھنگ: باپ نے رقم کیلئے بوڑھے سے بیٹی بیاہ دی

جھنگ: باپ نے رقم کیلئے بوڑھے سے بیٹی بیاہ دی

جھنگ…حوا کی ایک اور بیٹی کو پیسوں کے عوض نیلام کر دیا گیا۔ جھنگ کے نواحی گاوٴں میں سوتیلے باپ نے رقم کے عوض دس سال کی بچی پینسٹھ سالہ بوڑھے کے ساتھ بیاہ دی۔پو لیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ جھنگ کے نواحی گاوٴں چک نمبر 170۔ ڈ ب میں محمد ریاض نے دو ماہ پہلے اپنی دس سالہ سو تیلی بیٹی ثریا کی شادی 65 سالہ شیر محمد کے ساتھ کی۔ اس شادی کے عوض شیر محمد نے ریاض کو ایک لاکھ دس ہزار روپے دیئے۔ گذشتہ روز ثریا بی بی فرار ہوکر تھا نہ مو چی والا پہنچ گئی جس کی رپورٹ پر پولیس نے چھ ملز مو ں کے خلاف مقدمہ درج کر کے محمد ریا ض اور شیر محمد سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔شیرمحمدکا موقف ہے کہ وہ ایک لاکھ دس ہزار روپے کے عوض لڑکی کو بیاہ کر لے گیا تھا۔ تاہم ثریا بی بی نے دعویٰ کیا کہ شیر محمد تین ساتھیوں کے ہمراہ اْسے دو ماہ تک زیادتی کا نشا نہ بنا تا رہا اور اسلحے کے زور پر سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا لیے۔ ثریا کے والد محمد ریا ض کا کہنا ہے کہ اْسے لو گو ں کا قرض دینا تھا اس لیے اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے عوض رقم وصول کی ۔ثریا کا کہنا ہے کہ سفید کاغذ پر انہو ں نے انگو ٹھا لگوایا گن لے کر میرے اوپر کھڑے رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ اگر انگو ٹھا نہ لگا یا تو ہم تمہیں مار دیں گے اور انہو ں نے میرا انگوٹھا پکڑ کر لگا یا اور میں نے ڈرتے ڈرتے لگا یا۔محمد ریاض کا کہنا ہے کہ مجھ پہ قرضہ تھا بیٹا بڑا بھا گ گیا کرنے والا ، ایک میں اکیلا رہ گیا تھا ، بیوی بھی چھ ماہ سے بھاگ گئی تھی مجھے قرضے والو ں نے مجبور کیا۔

مزید خبریں :