کھیل
16 جون ، 2013

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی، متعدد کھلاڑیوں کا فوری واپس نہ آنے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی، متعدد کھلاڑیوں کا فوری واپس نہ آنے کا فیصلہ

لندن … آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی کے بعد پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے فوری طور پر وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقی پلئیرز ٹولیوں کی شکل میں واپس لوٹیں گے، چیمپئنز ٹرافی میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پاکستانی کھلاڑی فوری طور پر واپس آنے کو تیار نہیں ہیں، شکست کی ہیٹرک نے پلئیرز کو ٹولیوں کی شکل میں وطن لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، محمد حفیظ، شعیب ملک، وہاب ریاض، عمران فرحت، اسد علی، فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴٹین اور بالنگ کوچ محمد اکرم نے انگلینڈ میں رکنے کو ترجیح دی ہے۔ بیٹنگ کوچ ٹرینڈ ووڈ ہل امریکا چلے گئے ہیں، جو کھلاڑی واپس آرہے ہیں، ان میں سعید اجمل، کامران اکمل، محمد عرفان، عبدلرحمان اور اسد شفیق شامل ہیں۔ کوچ ڈیو واٹمور چند دن دبئی میں رکیں گے۔

مزید خبریں :