17 جون ، 2013
کراچی…پولیس نے گلشن اقبال میں کارروائی کے دوران 50سے زائد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی نیاز کھوسو کے مطابق گرفتار ملزم کامی کے قبضے سے 4 کلاشنکوف، 4 ٹی ٹی پستول اور واردات میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزم تاجروں اور ان کے بچوں کو اغواء کرکے لاکھوں روپے تاوان وصول کرچکا ہے۔