پاکستان
17 جون ، 2013

اعلیٰ عدلیہ میں تقرری کا طریقہ تبدیل کرنیکی در خواست پر سماعت

اعلیٰ عدلیہ میں تقرری کا طریقہ تبدیل کرنیکی در خواست پر سماعت

لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کے تقررکاموجودہ طریقہ کار بدلنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے مزیدکارروائی27جون تک ملتوی کر دی۔درخواست گزاراے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے موٴقف اختیارکیاکہ ججوں کی تقرری کا موجودہ طریقہ کار درست نہیں،اس سے بیشتراہل اور قابل وکلاء جج بننے سے محروم رہ جاتے ہیں،اگرججوں کے تقرر کیلئے تحریری امتحان اورانٹرویوکا طریقہ رائج کیا جائے تو اس سے تمام وکلاء کو یکساں مواقع مل سکتے ہیں،عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے مزیدکارروائی27جون تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :