17 جون ، 2013
کراچی…ریلوے محنت کش یونین کراچی کی جانب سے آئی آئی چندیگر روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔دھرنے میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ محض دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کے محنت کش عوام کا جینا دو بھر کردیا ،دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے اور تمام ٹیکسز ختم کرکے مہنگائی کو ختم کیا جائے۔