پاکستان
17 جون ، 2013

پنجاب کے بجٹ میں غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، رانا ثناء اللہ

پنجاب کے بجٹ میں غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا، رانا ثناء اللہ

لاہور … پنجاب کے سینئر وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں غریبوں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، خزانہ خالی کرنے والوں کو عوام نے الیکشن میں سزا دے دی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجٹ غریب دوست اور ٹیکس فری ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف غدار ہیں، ان کے خلاف مقدمہ چلے گا، آگے عدالت کا کام ہے وہ فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی کوشش کی جائے گی، ن لیگ کی خاتون ایم پی اے نگہت شیخ کے بس ہوسٹس پر تشدد سے متعلق رانا ثناء اللہ کاکہنا تھا کہ معاملے کو میڈیا نے یک طرفہ طور پر بڑھایا، تحقیقات کے بعد ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :