17 جون ، 2013
لاہور … پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی نہ صرف ضمنی بلکہ بلدیاتی الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لے گی، شہبازشریف لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں کی قیادت کرتے تھے، انہیں چاہئے کہ مینارپاکستان پر دوبارہ کیمپ لگالیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ ان دنوں لوڈشیڈنگ مزید بڑھ گئی ہے، شہباز شریف کو چاہئے کہ دوبارہ مینار پاکستان پر کیمپ لگالیں۔ منظور وٹو کاکہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں تنخواہ داروں کیلئے کچھ نہیں کیا گیا، تنخواہوں میں صرف 10فیصد اضافہ ناکافی ہے، جی ایس ٹی کاسارا بوجھ عوام پرپڑا ہے، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کر کے ووٹ حاصل کئے، بجٹ میں غریب بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ نہیں دی گئی۔