پاکستان
18 جون ، 2013

پی پی حکومت میں شمولیت کی دعوت:متحدہ کا 20کو ریفرنڈم کا اعلان

پی پی حکومت میں شمولیت کی دعوت:متحدہ کا 20کو ریفرنڈم کا اعلان

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی دعوت پر حکومت سندھ میں باقاعدہ شمولیت کے لئے 20 جون کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریفرینڈم میں اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور تمام کارکنان حصہ لیں گے، ریفرنڈم میں سوال ہوگا کہ کیا ایم کیو ایم کو حکومت سندھ میں شامل کردینا چاہئے؟ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے ایک وفد نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا تھا، جس میں حکومت میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی تھی۔ جس کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کوریفرنڈم کی ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :