18 جون ، 2013
لاہور…لاہور میں محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم نے شاہدرہ کے نجی اسپتال میں چھاپہ مار کر چوری کی گئی حفاظتی ویکسین برآمد کر لی ، فریج کو سیل کر دیا گیا۔محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم کے مطابق شاہدرہ کے پرائیویٹ اسپتال میں خسرہ اوردیگر امراض کی چوری شدہ سرکاری ویکسین کی اطلاع ملی تھی ،ٹیم نے چھاپہ مار کر ویکسین اور دیگر ادویات برآمد کر لیں ،ٹیم کے مطابق اسپتال انتظامیہ کو کل تک ویکسین کی خریداری کی پرچیاں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، تحقیقات کے بعد ذمہ دار افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی جائیگی ،ادھراسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین سال سے ادویات کے ہول سیل ڈیلر سے ویکسین اور دیگر ادویات خرید رہے ہیں۔