18 جون ، 2013
کراچی …سپریم کورٹ نے جعلی دستاویزات پر سکھر جیل سے ملزمان کو رہا کرنے کے الزام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل قلندر بخش کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بینچ نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل پر جیکب آباد کے چار خطرناک ملزمان کو جعلی ریلیز آرڈر پر جیل سے رہا کردیا۔اسی الزام میں ملزم عبدالقیوم گرفتار جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سکھر جیل قلندر بخش نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔