پاکستان
18 جنوری ، 2012

لاہور : سیکریٹری دفاع کی برطرفی، کیس کی سماعت نہ ہو سکی

لاہور … لاہور ہائیکورٹ میں سیکریٹری دفاع کی برطرفی کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔ درخواست میں خالد نعیم لودھی کی برطرفی کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا ہے کہ یہ برطرفی قومی سلامتی کے منافی ہے اور نرگس سیٹھی کی تقرری کا مقصد پاک فوج کے حوالے سے ناپسندیدہ فیصلہ کرنا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے نکتہ پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی لیکن درخواست گزار محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :