18 جنوری ، 2012
پشاور … عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ورکنگ کمیٹی نے جمہوریت کے استحکام کیلئے مرکزی قیادت کے فیصلوں کی تائید کردی ہے۔صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت پشاورمیں ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حید ر ہوتی سمیت مرکز ی وصوبائی قیادت نے شرکت کی۔ ورکنگ کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اسفندیار ولی کی پیش کرد ہ قرار داد کی حمایت کی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے مرکزی قیادت کی کوششوں کی تائید کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے کامیاب جلسوں سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔