پاکستان
18 جنوری ، 2012

کراچی : کرپشن کیخلاف عدالت کارروائی کرے ہم ساتھ ہیں، لیاقت جتوئی

کراچی … سربراہ قومی اتحاد پارٹی لیاقت جتوئی نے کہا کہ عدالت کرپشن کے خلاف ہر قسم کی کارروائی کرے، ہم ساتھ ہیں۔ عدالت عبوری حکومت قائم کرکے آزاد الیکشن کمیشن بنائے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے دعویٰ کیاکہ موجودہ پارلیمنٹ میں70فیصد لوگوں کی ڈگریاں جعلی ہیں، ملک کومفاہمت کی بھینٹ مزید چڑھایا گیا تو سول وار ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری لیگ کے علاوہ سب سے سیاسی اتحاد ہوسکتا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ 4 سالہ کرپشن کا ازخود نوٹس لیں۔ لیاقت جتوئی نے کہاکہ این آر او میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ وہ نئے صوبے بنانے کیخلاف ہیں، ملک کے پاس اتنے وسائل ہی نہیں کہ نئے صوبے بنائے جائیں۔

مزید خبریں :