18 جنوری ، 2012
لاہور… گورنر پنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس نے علاقائی اور عالمی ا من کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔انھوں نے یہ بات گورنرہاوس لاہورمیں کینیڈین وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔سردارلطیف کھوسہ نے کہاکہ دنیا میں امن وامان اسی صورت میں قائم ہوسکتا ہے جب عالمی برادری فلسطین،کشمیر اور دیگر اہم معاملات کا حل نکالے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر قیام امن سے ہی پسماندہ ممالک میں معاشی ترقی ممکن ہوسکے گی۔