18 جنوری ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بابراعوان جیسے لوگ پیپلزپارٹی اوروفاقی حکومت کوانجام تک پہنچارہے ہیں،حکومت اب مہینوں کی نہیں بلکہ چند ہفتوں اور دنوں کی مہمان ہے۔ پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اعتزازاحسن وزیراعظم کے وکیل بننے سے بہتری کی امید ہوسکتی ہے، حکومت کو یہ دن بابراعوان جیسے مشیروں کی وجہ سے دیکھنا پڑے ہیں ،ان کا کہناتھاکہ پرویزمشرف جہاں بھی اتریں گرفتارکرلئے جائیں گے،لانگ مارچ اور استعفوں سمیت تمام آپشنزغوروخوض کے بعد استعمال کریں گے۔