18 جنوری ، 2012
اسلام آباد…ڈی جی آئی ایس آئی نے ایبٹ آباد کمیشن کو دو مئی کے واقعہ پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ دو مئی کے ایبٹ آباد واقعہ کی تحقیقات کے لئے قائم انکوائری کمیشن کا اجلاس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے اجلاس کودومئی کے امریکی آپریشن سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،اس موقع پرسوال وجواب کاسیشن بھی ہوا۔