پاکستان
18 جنوری ، 2012

سیاسی جماعتوں میں انتخابات الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کرانے کی درخواست

اسلام آباد … سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں میں وارڈ سے مرکزی سطح تک انتخابات الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کرانے کی درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں میں حقیقی جمہوریت نہ ہونے کے خلاف درخواست تحریک انصاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت داخل کی ہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔ درخواست میں یہ استدعابھی کی گئی ہے کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو 18 ویں آئینی ترمیم میں دییے گئے اختیار کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے اور سیاسی جماعتوں میں انتخابات الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی کرانے کے لئے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو قانون سازی کی ہدایت کی جائے۔

مزید خبریں :