پاکستان
12 مارچ ، 2012

1992 میں یونس حبیب سے میں نے بھی پچاس لاکھ لیے تھے،آفاق احمد

1992 میں یونس حبیب سے میں نے بھی پچاس لاکھ لیے تھے،آفاق احمد

کراچی… مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ 1992میں انہوں نے یونس حبیب سے50لاکھ روپے لیے جبکہ ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے بھی ان کی اورجنرل اسلم بیگ کی موجودگی میں یونس حبیب سے پیسے لیے جس کی وہ عدالت میں گواہی دے سکتے ہیں۔ حیدرمنزل کراچی میں سندھ یونائیٹڈپارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ کیساتھ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے بتایاکہ یونس حبیب کے گھروہ الطاف حسین کیساتھ گئے جہاں جنرل اسلم بیگ بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے طلب کیاتووہ بیان دینے کوتیارہیں کہ الطاف حسین نے یونس حبیب سے پیسے لئے تھے ،آفاق احمد نے اعتراف کیا کہ 92میں وہ بھی یونس حبیب کے پاس گئے اورمطالبہ کیاکہ وہ سب کورقم بانٹ رہے ہیں،توانہیں بھی یونس حبیب نے 50لاکھ روپے دیئے۔آفاق احمدکاکہناتھا کہ جب تک کراچی اسلحہ سے پا ک نہیں کیاجائیگا،شفاف انتخابات ممکن نہیں ہوسکتے، سپریم کورٹ کووحیدہ شاہ کاتھپڑتونظرآگیالیکن کراچی میں الیکشن کے دوران قتل ہوجاتے ہیں اس کانوٹس نہیں لیاجاتا،انہوں نے بتایا کہ اگرلسانی بنیادوں پرصوبوں کی تقسیم کی گئی تواس کانقصان پیپلزپارٹی کو ہوگا۔

مزید خبریں :