پاکستان
12 مارچ ، 2012

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا

اسلام آباد … کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل (منگل ) کو طلب کر لیا گیاہے۔ ایل پی جی ایئرمکس اور پنجاب میں سی این جی بسیں چلانے کے منصوبے کی منظوری دئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ایل پی جی میں ہوا کو ملا کر استعمال میں لانے کیلئے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کیلئے بھیجی گئی سمری کا جائزہ لئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت پیٹرولیم ہی کی طرف سے پنجاب میں 200 سی این جی بسیں چلانے کا منصوبہ ای سی سی میں منظوری کیلئے بھیجا گیا ہے، اس پر بھی غور کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :