پاکستان
12 مارچ ، 2012

گوجرانوالہ: ایم پی اے کے گھر سے 150 تولہ سونا لوٹ لیا گیا

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں نوسر باز خواتین نے سونا دوگنا کرنے کا چکر دے کر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے گھر والوں کو 150 تولہ سونا سے محروم کر دیا۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاوٴن پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عمران خالد کے گھر سیٹلائٹ ٹاوٴن کے اے بلاک میں ان کی گھریلو ملازمہ کے ذریعے کچھ ایسی خواتین داخل ہوئیں جنہوں نے ایم پی اے کے گھر والوں کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں ایسا لگایا کہ وہ سو نا دوگنا کرنے کے چکر میں آگئے اور خواتین ان کی الماریوں میں رکھا عمران خالد بٹ کی بیگم کا 150 تولہ سونا گھر کے باہر کھڑے گارڈوں کی موجودگی میں لوٹ کر فرار ہوگئیں۔ دوسری طرف ایم پی اے عمران خالد بٹ نے کیمرے پر آئے بغیر بتایا کہ ورادت نوسر باز خواتین نے نہیں بلکہ نئی رکھی جانے والی نوکرانیوں نے کی ہے۔ پولیس نے گھریلو ملازمین سے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

مزید خبریں :