18 جنوری ، 2012
اسلام آباد … پاکستان میں تاجکستان اور افغانستان کے سفیروں نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات کی اور دوشنبے میں ہونے والی علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تاجک سفیر زبیدیلو زبیدووٴ اور افغان سفیر عمر داوٴد زئی نے وزیر خارجہ کو افغان مسئلے پر تاجکستان کے دارلحکومت دوشنبے میں ہونے والی پانچویں علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس میں شرکت کی مشترکا طور پر دعوت دی۔ کانفرنس کا انعقاد 26 اور27 مارچ کو ہوگا۔ وزیر خارجہ سے ہالینڈ کے سفیر گجروس شیلتیما اور مصر کے سفیر محمد السید ہندام نے بھی ملاقاتیں کیں اور دو طرفہ تعلقات کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہٴ خیال کیا۔