پاکستان
19 جنوری ، 2012

شیری رحمان کی صدر اوباما سے ملاقات،سفارتی اسناد پیش کیں

شیری رحمان کی صدر اوباما سے ملاقات،سفارتی اسناد پیش کیں

واشنگٹن … امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے امریکا کے صدر اوباما سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کردی ہیں امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان نے صدر اوباما سے یہ ملاقات وائٹ ہاوٴس میں کی۔ اور پاک امریکا تعلقات پر بات چیت کی۔ ملاقات میں شیری رحمان نے باہمی احترم ، وقار اور مفاد کی بنیاد پر پاک امریکا تعلقات کی اہمیت پرزوردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تشدد اوربنیاد پرستی کے خاتمے میں بین الاقوامی برادری،خاص طورپرامریکا کیساتھ تعاون کررہاہے۔پاکستان افغان سرحد سے متصل علاقوں میں سیکیورٹی کویقینی کے بنانے کے لیے تمام کوششیں بروئیکارلارہاہے،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کومضبوط کرنا ان کی بنیادی ذمیداریوں اور ترجیحات میں شامل ہے، امریکا سے باہمی تعلقات کومضبوط کرنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی کی حمایت حاصل کی جائیگی۔شیری رحمان اسی ہفتے امریکا پہنچی تھیں تاہم رسمی طور پر اسناد آج پیش کی ہیں۔

مزید خبریں :