پاکستان
19 جنوری ، 2012

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

اسلام آباد … محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 16 ڈگری سنٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا۔جبکہگوجرانوالہ ،لاہورڈویژن اور کشمیر، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔آج دارالحکومت اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری ،راولپنڈی میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 02 ، کراچی میں10، پشاور میں صفر، کوئٹہ میں منفی08، اسکردو میں منفی11، قلات میں منفی 12، زیارت میں منفی 09،مری میں منفی 07اورگلگت میں منفی 06ڈگری اور پاراچنار میں منفی 15 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔

مزید خبریں :