18 جولائی ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق صوبوں کو لکھے گئے خطوط میں ایک جیسا نظام اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں کو الگ الگ لکھے گئے خطوط میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی نظام کیلئے یکساں قانون سازی کریں اور انتخابات کا طریقہ کار بھی ایک جیسا بنایا جائے تاکہ ملک بھر میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔