14 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ کچی آبادی میں نامعلوم افراد نے 22 سالہ نوجوان کو قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق کچی آبادی والٹن روڈ کے علاقے میں لوگوں نے ایک نوجوان کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ لاش قبضے میں لے کر تلاشی لی گئی تو اس کی جیب سے کچھ نقدی اور شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ قادری کالونی کامقتول رفاقت علی رات 10 بجے گھر سے کسی کام کے لئے نکلا اور واپس نہیں آیا ان کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔