پاکستان
14 مارچ ، 2012

لاہور سے جدہ جانیوالی نجی ایئرلائنز کی پروازلیٹ،مسافر پریشان

لاہور… لاہور سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائنز کی پرواز کئی گھنٹے لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک نجی ایئرلائنز کی پرواز نے رات تین پنتالیس پر جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا تاہم کئی گھنٹے تاخیر کے باوجود جہاز روانہ نہ کیا گیا۔ مسافروں میں بڑتی تعداد عمرہ کے لئے جانے والوں کی ہے جو رات ایک بجے سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایئرلائنز انتظامیہ سے بات کی تو انہوں نے کوئی مناسب جواب نہیں دیا اور ابھی تک پرواز کی روانگی کا کوئی وقت نہیں دیا گیا۔

مزید خبریں :