پاکستان
14 مارچ ، 2012

سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں، اسٹیشن کمانڈر پشاور سے وضاحت طلب

سیکورٹی کے نام پر رکاوٹیں، اسٹیشن کمانڈر پشاور سے وضاحت طلب

پشاور… پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کے لئے بنائی گئی رکاوٹوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسٹیشن کمانڈر سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں رکاوٴٹوں سے متعلق رٹ عیسیٰ خان ایڈوکیٹ کی طرف سے دائر کردہ رٹ کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ رکاوٴٹیں کس قانون کے تحت کھڑی کی گئی ہیں، کیا سیکورٹی کے لئے اور اقدامات نہیں اٹھائے جاسکتے۔خیبرپختون خوا حکومت نے تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔ ہائی کورٹ نے اسٹیشن کمانڈر پشاور کینٹ کو نوٹس جاری کرکے تحریری وضاحت طلب کرلی۔رٹ میں خیبرپختون خوا حکومت اور اسٹیشن کمانڈر پشاور کینٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :