14 مارچ ، 2012
لاہور… مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کی باتوں پر یقین کیا گیا تو پھر قوم کا اللہ ہی حافظ ہے۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کو ساری دنیا جانتی ہے ان پر کون یقین کرے، واویلا کر کے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکتا ، الزامات لگتے رہتے ہیں انشاء اللہ جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ مہران بینک اسکینڈل کیس پر ایک سوال کے جواب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کا دامن صاف ہے معاملہ عدالت میں ہے وہ جو فیصلہ کرے گی بہتر کرے گی۔