14 مارچ ، 2012
لاہور… ممبئی حملوں کے سلسلے میں قائم آٹھ رکنی عدالتی کمیشن بھارت روانہ ہو گیا جہاں اجمل قصاب کے معالج، ممبئی حملوں کے تفتیشی افسران اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔عدالتی کمیشن کے ارکان لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے بھارت روانہ ہوئے۔ میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وفد کے سربراہ سینئرسپیشل پراسیکیورٹر محمد اظہر چودھری نے میڈیا سے کو بتایا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے، جس طرح پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں شریک ہے اسی طرح وہ بھارت سے توقع کرتا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی روکنے کے سلسلے میں تعاون کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجمل قصاب کو ٹرائل کے لئے پاکستان حکومت نے مانگا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان مجرموں کے تبادلے کے سلسلے میں کوئی معاہدہ نہ ہونے کے باعث اجمل قصاب کو حوالے نہیں کیا گیا۔