پاکستان
14 مارچ ، 2012

عوام کے محافظ ہی نکمے ہوں توعدالتیں کیاکریں،سپریم کورٹ

عوام کے محافظ ہی نکمے ہوں توعدالتیں کیاکریں،سپریم کورٹ

لاہور… سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ پولیس عوام کو یہ تاثر دیتی ہے کہ عدالتیں مداخلت کرتی ہیں لیکن اگر عوام کے محافظ ہی نکمے ہوں تو عدالتیں کیا کریں، شہر میں انارکی پھیلی ہے اور پولیس کوئی کام نہیں کر رہی۔عدالت نے یہ ریمارکس بیوہ خاتون کے گھرپر قبضہ کرنے والے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے سی سی پی او لاہور کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماتحتوں کی ناقص کاکردگی کے ذمہ دار ہیں۔ عدالتوں کو پولیس کی جانب سے عزت نہیں بلکہ کارکردگی چاہئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پولیس 21 مارچ کو معاملہ کی تفتیش کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

مزید خبریں :