پاکستان
14 مارچ ، 2012

مہران اسکینڈل پر ن لیگ کی قیادت قوم سے معافی مانگے، راجہ ریاض

مہران اسکینڈل پر ن لیگ کی قیادت قوم سے معافی مانگے، راجہ ریاض

لاہور… اپوزیشن لیڈر پنجاب راجا ریاض نے کہا ہے کہ حقانی کیس میں ٹائی لگاکر عدالت جانے والے اب اربوں کے گھپلوں کا جواب دینے کیوں نہیں جاتے،،مہران بنک اسکینڈل سامنے آنے پر حاجی پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا پنجاب میں گورننس کا بیڑا غرق ہوگیا ہے،17 ویں گریڈ کے افسر کو ڈی سی او لگایا جارہا ہے،انہیں الیکشن میں بھی شکست ہوگی۔ راجہ ریاض کا کہناتھاکہ مہران بنک اسکینڈل پر نون لیگ کی قیادت قوم سے معافی مانگے اور رقم سود سمیت رقم واپس کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ لفافہ پارٹی موت ہوچکی ،جنازہ پڑھ کر دفن کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ 1990ء میں پیپلز پارٹی میں تھے اقتدار کی خاطر لوٹے بن کر نون لیگ میں چلے گئے ۔

مزید خبریں :