14 مارچ ، 2012
ڈیراسماعیل خان … ڈیراسماعیل خان سے لاپتہ شخص سنٹرل جیل پشاور میں پایا گیا ہے جسے فوجی عدالت سے تین سال قید کی سزا ہو ئی ہے۔ یہ انکشاف پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کیا گیاہے۔ جو سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور کی طرف سے جمع کیا گیا ہے جس کے مطابق نیاز حسین کو فوجی عدالت سے تین سال کی سزا ہوئی ہے۔ چیف جسٹس دوست محمد خان نے آئندہ سماعت پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق نیاز حسین جو جنوبی وزیر ستان کا رہائشی ہے۔ 4 مئی 2011 کو ڈی آئی خان سے پشاور میں اپنی بہن سے ملنے کے لئے آیا تھا۔ تب سے لاپتہ ہے۔