دنیا
12 اگست ، 2013

جاپان میں شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کردیا

جاپان میں شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کردیا

ٹوکیو…جاپان مین شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کردیا ہے۔ پیر کو جاپان میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،تپتی دھوپ اور سخت گرمی میں جاپان کے لوگ سمندر کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ،آج جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ شہر شیمانٹو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جو 1872 کے بعد سیاب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے، حکام کے مطابق 50 سے زائد لوگ گرمی سے نڈھال ہوکراسپتال جاپہنچے جبکہ محکمہ موسمیات جاپان کے مطابق اگلے چند روز تک درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :