دنیا
16 اگست ، 2013

مصر:احتجاجی ریلیوں پر فائرنگ،80افرادہلاک،14صوبوں میں کرفیو نافذ

مصر:احتجاجی ریلیوں پر فائرنگ،80افرادہلاک،14صوبوں میں کرفیو نافذ

قاہرہ…مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جھڑپوں میں 80 افراد ہلاک ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے 14 صوبوں میں کرفیو نافذکر دیا گیاہے جبکہ مرسی کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز میں جھڑپوں میں 80افراد ہلاک ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی بتایا گیا ہے۔مصر کے 27 صوبوں میں سے 14 صوبوں میں کرفیو نافذ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق قاہرہ کے التحریراسکوائر میں مزیدفوجی ٹینک پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ فوج اور وزارت داخلہ کی جانب سے عوام کو کرفیو کی خلاف ورزی نہ کرنی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مصر میں نماز جمعہ کے بعد معزول صدر مرسی کے حامیوں کی احتجاجی ریلیوں پر سیکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے آج مزید 80 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مصر میں فوجی آپریشن کے خلاف معزول صدر مرسی کی حامی جماعت اخوان المسلمون کی جانب سے Qi یوم غضب منایا گیا۔ قاہرہ، اسکندریہ اور نصر سمیت کئی شہروں میں نماز جمعہ کے بعد سے ریلیوں کا سلسلہ جاری رہا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جبکہ وقفے وقفے سے پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی رہیں، 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 24 پولیس اہلکار بھی مارے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب قابض فوجی حکمرانوں کے مصر کے شورش زدہ شہروں میں آج رات سے کرفیو نافذ کرنے کے اعلان کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے 14صوبوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ ادھر ترکی نے اپنے سفیر کو مصر سے احتجاجاً واپس بلالیا ہے جبکہ مصر نے اس اقدام پر ترکی کے ساتھ مشترکا بحری مشقیں منسوخ کردی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی مصری فوج سے تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، یورپی یونین نے مصر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ مصر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمنی اور یورپ مصر سے اپنے تعلقات پر نظر ثانی کریں گے۔ سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب مصر کا حامی ہے، مصر کو غیر مستحکم ہونے سے بچانے کیلئے عرب ممالک متحد ہوجائیں۔

مزید خبریں :