پاکستان
16 مارچ ، 2012

شہبازشریف وزیراعلیٰ ہیں کسی ریاست کے سربراہ نہیں، کامل آغا

شہبازشریف وزیراعلیٰ ہیں کسی ریاست کے سربراہ نہیں، کامل آغا

لاہور…مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صوبہ کے وزیراعلیٰ ہیں کسی ریاست کے سربراہ نہیں۔ برادر اسلامی ملک ترکی نے اگر کچھ دیا تو وہ پاکستان کے عوام کو دیا ہے، ملک کے تعلقات ملک سے ہوتے ہیں کسی خاندان یا سیاسی شخصیت سے نہیں۔سینیٹر کامل علی آغا نے اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اس دعویٰ پر افسوس کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترکی نے پنجاب حکومت کو سو ٹرک دیئے زرداری حکومت کو کوئی سیفٹی دینے کے لیے تیار نہیں۔ سینیٹر کامل آغا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف سیاسی دشمنی میں اخلاقی و قانونی حدود بھی پار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :