پاکستان
17 مارچ ، 2012

کراچی:دواغواکارگرفتار،مغوی بچے کی لاش برآمد

کراچی:دواغواکارگرفتار،مغوی بچے کی لاش برآمد

کراچی. . . . . سندھ اور خا ص طور پر کراچی میں بھتہ خوری،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں اضا فہ ہو گیا ہے اور پولیس ان کی روک تھام میں ناکام نظر آتی ہے۔تازہ واقعہ بھی شہر کراچی سے ہے جہاں ملزمان نے اغوا کے بعد بچے کو قتل کردیا۔ آج کراچی میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے موسیٰ کالونی سے دواغواکاروں کو گرفتارکرکے ان کی نشاندہی پرگلشن معمار سے مغوی بچے کی لاش برآمد کرلی۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق ملزمان نے13 سال کے حزیفہ عامر کو نارتھ ناظم آباد سے 27 جنوری کو اغواکیا تھاجس کے بعد اس کے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ شروع کردیا۔اغواکاروں نے چھ لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود شناخت کے ڈر سے حزیفہ عامر کو 29 جنوری کے روز قتل کرکے لاش کو گلشن معمار کے قریب جھاڑیوں میں دفنا دیا۔ سی پی ایل سی چیف نے بتایا کہ ملزمان، ورثاء سے رقم لینے کے بعد بچے کی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے تاہم گزشتہ روز انھوں نے ایک بار پھر مغوی کے والد محمد عامر سے رابطہ کیا اور مزید 6 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔اس دوران سی پی ایل سی نے موبائل پرکی گئی کال کے ذریعے اغوا کاروں کا پتا لگالیا اور تاوان کی رقم طے شدہ جگہ پردینے کے بہانے اے وی سی سی پولیس نے دونوں ملزمان عدیل اور مراد کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا اغوا کار عقیل فرار ہوگیا۔ ایس ایس پی اے وی سی سی غلام سبحانی کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بچے کے قتل کا اعتراف کیا اوران کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کرلی گئی۔

مزید خبریں :