26 اگست ، 2013
کیلیفورنیا…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ریاست کیلیفورنیا کے مشہور نیشنل پارک کے جنگلات میں لگنے والی آگ اب تک ایک لاکھ 34 ہزار ایکڑ کے رقبے پر پھیل چکی ہے۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر فائر فائٹرز کے کئی کیمپ بھی جل چکے ہیں۔ آگ اب ایک بڑے ڈیم کے قریب پہنچ چکی ہے جس سے سان فرانسسکو شہر کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ آگ پر قابو نہ پایا جاسکا تو سان فرانسسکو اور دیگر نواحی علاقوں میں پانی کا مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔