دنیا
31 اگست ، 2013

شام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، ولادیمیر پیوٹن

شام پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے، ولادیمیر پیوٹن

ماسکو … روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام رد کرتے ہوئے ثبوت کا مطالبہ کر دیا ہے۔ روسی صدر کا کہنا ہے کہ شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد ہے، امریکا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ شام پر حملے کے حق میں برطانیہ کا ووٹ حیران کن ہے، اگر اقوام متحدہ نے شام کے خلاف فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا تو یہ انتہائی افسوسناک ہوگا۔

مزید خبریں :