دنیا
18 مارچ ، 2012

جاپانیوں کی نیوکلیئر پلانٹس کے بتدریج خاتمے کی حمایت

ٹوکیو …فارن ڈیسک…جاپانی شہریوں کی اکثریت نے نیوکلیئر پلانٹس کوبتدریج ختم کرنے کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ کچھ ری ایکٹرز کو مختصر مدت کیلئے بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے دوبارہ کھولا جائے۔ جاپان میں ایک سروے میں 79.6 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ نیوکلیئر پلانٹ کو ختم کیا جانا چاہئے جبکہ 69 فیصد لوگوں نے کہا کہ بجلی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے کچھ نیوکلیئر پلانٹس کو دوبارہ کھولا جائے جبکہ 28 فیصد لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔ جاپان میں اس وقت 54 میں سے 2 نیوکلیئر ری ایکٹرز فعال ہیں جن کو مئی کے شروع میں بند کیا جائے گا جس کے باعث گرمیوں میں بجلی کی کمی ہو گی۔ حکام نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی بجلی پر انحصار کم کرہی ہے جس کے باعث بجلی کی طلب میں 30 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال مارچ میں زلزلے اور سونامی کے باعث فوکوشیما ایٹمی پاور پلانٹ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

مزید خبریں :