دنیا
19 مارچ ، 2012

کینیڈامیں سینٹ پیٹرکس ڈے اسٹریٹ پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظرہوگئی

کینیڈامیں سینٹ پیٹرکس ڈے اسٹریٹ پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظرہوگئی

اونٹاریو..... کینیڈا میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی کی نظرہوگئی جب لوگوں نے پولیس اہل کاروں پر پتھراوٴ کیااور بوتلیں دے ماریں۔صوبہ اونٹاریو کے شہرلندن کے Fanshawe کالج کے قریب ہزاروں لوگ ایک سڑک پرسینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب میں شریک تھے۔پولیس کے مطابق اسٹریٹ پارٹی میں آگ لگنے پر فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا جس کے بعد پولیس بھی جائے حادثہ پرپہنچ گئی،تاہم وہاں موجود افراد نے پولیس پر پتھراوٴ شروع کردیا۔۔۔ پولیس کی گاڑیوں پرٹائررم اوربوتلیں بھی پھینکی گئیں جس سے سترہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر گیارہ افراد کوحراست میں لیلیا ہے۔

مزید خبریں :