19 مارچ ، 2012
منسک … بیلا روس کے دارالحکومت مِنسک میں گزشتہ سال ایک زیر زمین ریلوے اسٹیشن پر خونریز بم حملہ کے دونوں ملزمان کو سزائے موت دیدی گئی ۔ دونوں کو سر کی پچھلی جانب گولی ماری گئی۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں اور یورپی یونین نے موت کی سزا پر اِس عملدرآمد کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل میں کیے جانے والے اس بم حملے میں 15 افراد ہلاک اور300 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ دونوں ملزمان کو موت کی سزا نومبر میں سنائی گئی تھی۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا کہ عجلت میں دی جانے والی سزائے موت کے ذریعے حملے کے اصل حقائق تک پہنچنے کا موقع گنوا دیا گیا ہے۔ جرمن حکومت نے اپنے رد عمل میں موت کی سزاکی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اِن کے نتیجے میں بیلا روس اور یورپ کے درمیان فاصلے مزید بڑھ جائیں گے۔