دنیا
19 مارچ ، 2012

تائیوان ، آبی گزرگاہ صاف کرنیوالا جہاز ڈوب گیا، 6 ارکان ہلاک

تائپے… تائیوان کے جنوبی ساحل پر آبی گزرگاہ کی صفائی کرنے والا جہاز ڈوب گیا، عملے کے 6 ارکان ہلاک اور دو لاپتہ ہوگئے جبکہ 7رکان کو زندہ بچا لیا گیا۔ تائیوانی کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق پیر کو تائیوان کے جنوبی ساحل پر آبی گزرگاہ کی صفائی کرنے والا جہاز سمندر کی اونچی لہروں اور گہری دھند کے باعث ڈوب گیا جس کے نتیجہ میں جہاز کے عملہ کے 15افرادڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈ کے حکام، ماہر غوطہ خوراور دیگر عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ ابتدائی طور پر عملے کے 7ارکان کو زندہ بچال لیا گیا جبکہ 6کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ دو لاپتہ ارکان کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

مزید خبریں :