کھیل
18 ستمبر ، 2013

چمپئنز لیگ میں فیصل آباد کو دوسری شکست،مین راؤنڈ کی دوڑ سے باہر

چمپئنز لیگ میں فیصل آباد کو دوسری شکست،مین راؤنڈ کی دوڑ سے باہر

موہالی…فیصل آبادوولفزکوسن رائزرزحیدرآباد نے شکست دیدی ۔چمپئنزلیگ ٹی 20کوالی فائرمیں فیصل آبادوولفزکودوسرے میچ میں بھی شکست کے بعد پاکستان کی چمپئن ٹیم چمپئنز شپ کے مین راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔بھارت میں جاری چمپئنز لیگ کرکٹ میں فیصل آباد وولفز نے سن رائزرز حیدر آباد کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ اوررز میں 127رنز بنائے جس میں کپتان مصباح الحق نے 40گیندوں پر 56رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کااسکور پانچ وکٹ پر 127تک پہنچا دیا اور حریف ٹیم کو جیت کے لئے128رنز کا ہدف دیا،سن رائزرز حیدرآباد نے 18ویں اوور میں صرف تین وکٹ پر پورا کر لیا۔سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے شیکھر دھون نے59رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔

مزید خبریں :