پاکستان
23 ستمبر ، 2013

سندھ اسمبلی میں نومولود بچوں کی لازمی اسکریننگ کا بل متفقہ منظور

سندھ اسمبلی میں نومولود بچوں کی لازمی اسکریننگ کا بل متفقہ منظور

کراچی…سندھ اسمبلی نے نومولود بچوں کی لازمی اسکریننگ سے متعلق بل اتفاق رائے سے منظورکرلیا ہے ،جس کے تحت بہرے پن کے منفی اثرات کے خاتمہ کیلئے نومولود بچوں کی قوت سماعت کی اسکریننگ ہوگی ۔ بل کے تحت24سے 72گھنٹوں کے نومولود بچوں کے قانونی ورثاء اپنے مذہبی عقائد کی بنیاد پر اس اسکریننگ سے انکار کرسکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے تحریری حلف نامہ دینا ہوگا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نومولود بچوں کی اسکریننگ سے قوت سماعت و گویائی میں کمی اوربیماریوں کی نشاندہی ہوگی جو صحت مندمعاشرے کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہوگی، اپوزیشن ارکان نیبھی بل کی حمایت کرتے ہوئے اسے عوامی مفاد میں قراردیا ، تاہم بل کی کاپیاں فراہم نہ کیے جانے پر اعتراض کیا۔

مزید خبریں :