23 ستمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی مائیکل ٹاؤن میں کشیدگی میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف کورنگی میں مظاہرہ کیا گیا۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور ایک گھر اور موٹر سائیکل کو بھی نظر آتش کردیا۔ علاقے میں وقفے وقفے سے ہوائی فارئنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود اورحالات پر قابو پانے کی کوششو ں میں مصروف ہے۔