23 ستمبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پشاور میں چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کا اظہار کے لیئے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا اور شمعیں روشن کی گئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو پرایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،رکن قومی و صوبائی اسمبلی ، سول سوسائٹی سمیت زندگی کے مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد ، تمام مزاہب اور مسالک کے لوگوں نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی ، اس موقع پر شرکا نے پشاور کے کوہاٹی محلہ کے چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کہ بھرپور مزمت کی اور حکوت سے مطالبہ کیا کے سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔