23 ستمبر ، 2013
کراچی…وزیراعظم نواز شریف آج رات نیویارک پہنچ رہے ہیں۔نیویارک میں وزیراعظم نواز شریف اہم رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیویارک میں وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات 26 ستمبر کو ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف آئی ایم ایف کے سربراہ اور بل گیٹس سے بھی ملاقات کریں گے۔نیویارک میں وزیراعظم سعودی وزیر خارجہ،ایرانی صدراور قطر کے امیر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائیگی۔29 ستمبر کی صبح وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔یہ ملاقات ناشتے کی میز پر ہوگی۔