پاکستان
25 ستمبر ، 2013

لاہور:القاعدہ سے تعلق کے شبے میں مزید2نوجوان پکڑے گئے

لاہور:القاعدہ سے تعلق کے شبے میں مزید2نوجوان پکڑے گئے

لاہور…لاہور میں حساس اداروں نے القاعدہ سے تعلق کے شبے میں مزید2نوجوان حراست میں لے لئے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ سے تعلق کے شبے میں پکڑے گئے دو نوں نوجوان قریبی رشتے دار اورمقامی نجی یونیورسٹی کے سابق طالب علم ہیں، سیدعمر حسن اپنے کزن ارسلان زبیر کے ساتھ مصطفیٰ ٹاوٴن میں واقع اپنے گھر سے نکلا تو انٹیلی جنس اداروں نے دَھر لیا۔ارسلان زبیر ملتان کا رہائشی بتایا جاتا ہے،وہ لاہورمیں اپنے کزن سے ملنے آیاتھا۔گھروالوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اِنصاف کی اپیل کی ہے ۔ سیکیورٹی ادارے اِس سے پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی اور انجینئرنگ یونیورسٹی سے متعددطلباء کو القاعدہ سے تعلق کے شبے میں حراست میں لے چکے ہیں۔سید عمر حسن اور ارسلان زبیر کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

مزید خبریں :